Tuesday 24 April 2012

Sunday 19 February 2012

Meezan by Javaed ahmed Ghamdi

Download 

Author: Javed ahmed Ghamidi
Format:PDF
اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ کم و بیش ربع صدی کے مطالعہ و تحقیق سے میں نے اِس دین کو جو کچھ سمجھا ہے ، وہ اپنی اِس کتاب میں بیان کر دیا ہے۔ اِس کی ہر محکم بات کو پروردگار کی عنایت اور میرے جلیل القدر استاذ امام امین احسن اصلاحی کے رشحات فکر سے اخذ و استفادہ کا نتیجہ سمجھئے ۔ اِس میں کوئی بات کمزور نظر آئے تو اُسے میری کوتاہی علم پر محمول کیجیے۔ 

مبادی تدبر قرآن باب کے مضامین

عربی معلی 

پہلی چیز یہ ہے کہ قرآن جس زبان میں نازل ہواہے ،وہ ام القریٰ کی عربی معلّٰی ہے جو اُس کے دورجاہلیت میں قبیلۂ قریش کے لوگ اُس میں بولتے تھے ۔اِس میں شبہ نہیں کہ اِس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی اِس کتاب میں فصاحت و بلاغت کا ایک لافانی معجزہ بنا دیا ہے ،لیکن اپنی اصل کے اعتبار سے یہ وہی زبان ہے جو خداکا پیغمبر بولتا تھا اور جو اُس زمانے میں اہل مکہ کی زبان تھی : فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الْمُتَّقِیْنَ وَتُنْذِرَ بِہٰ قَوْمًا لُّدًّا. (مریم۹۷:۱۹) ’’پس ہم نے اِس ﴿قرآن﴾ کو تمھاری زبان میں نہایت سہل اور موزوں بنا دیا ہے کہ تم اِ�    

Download